• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈونیشیا: تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 2 افراد ہلاک، 26 لاپتہ

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

انڈونیشیا کے ساحل کے نزدیک تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

انڈونیشی حکام کے مطابق کشتی ڈوبنے کے حادثے میں 26 افراد لاپتہ ہوئے ہیں، جبکہ کشتی میں سوار 61 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔

ڈوبنے والی لکڑی کی کشتی میں 89 تارکین وطن سوار تھے، لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔ 

اتوار کو انڈونیشی حکام نے بتایا کہ یہ کشتی غیر محفوظ روٹ سے پڑوسی ملک ملائیشیا جارہی تھی، تاہم کشتی میں لیکیج کی وجہ سے اور طاقتور لہروں کے باعث بلآخر یہ ڈوب گئی۔ 

بین الاقوامی خبریں سے مزید