پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی عروہ حسین اور گلوکار فرحان سعید نے عاصم اظہر اور میرب علی کو منگنی کی مبارکباد دی ہے۔
فرحان سعید نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اسٹوری میں عاصم اظہر اور میرب علی کو مبارکباد دی۔
گلوکار نے شوبز کی اس نئی جوڑی سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’آپ دونوں کی جوڑی واقعی خوبصورت ہے۔‘
دوسری جانب عروہ حسین نے بھی اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں عاصم اور میرب کی منگنی کی تصویر شیئر کی۔
عروہ حسین نے عاصم اور میرب کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ’میری بہت ساری دُعائیں، آپ کے ساتھ ہیں۔‘
واضح رہے کہ گزشتہ روز عاصم اظہر نے اداکارہ میرب علی کے ساتھ اپنی منگنی کا اعلان کیا جس کے لیے اُنہوں نے سوشل میڈیا کا رُخ کیا۔
عاصم اظہر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنی اور میرب علی کی منگنی کی تصاویر شیئر کیں۔