پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبور علی نے والدہ کے ساتھ گزرے یاد گار لمحات کی ایک خوبصورت ویڈیو شیئر کردی ہے۔
صبور علی نے فوٹواینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی مرحومہ والدہ کے ساتھ گزارے یادگار لمحات کی جھلکیوں پر مبنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔
یہ خوبصورت ویڈیو اداکارہ کو ان کے ایک مداح نے بنا کر بھیجی ہے جوکہ اُنہیں بہت پسند آئی ہے۔
اُنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’جن سے ہم پیار کرتے ہیں وہ ہمیں کبھی نہیں چھوڑتے‘۔
اداکارہ نے مزید لکھا کہ’وہ اپنے مداحوں کا ان خوبصورت ویڈیوز کے لیے جتنا بھی شکر ادا کریں کم ہے‘۔
خیال رہے کہ معروف پاکستانی اداکارہ سجل علی اور صبور علی کی والدہ طویل علالت کے بعد 2017 میں انتقال کرگئی تھیں۔