• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ اسٹار انیل کپور نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اب اپنی زندگی کے سب سے دلچسپ کردار ’نانا‘ بننے کی تیاری کر رہے ہیں۔

سونم کپور نے آج صبح اپنے ہاں ننھے مہمان کی جلد آمد کی خوشخبری سُنائی تھی، اب انیل کپور نے ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ اب اپنی زندگی کے سب سے دلچسپ کردار ’نانا‘ کے لیے تیاری کر رہا ہوں۔

انسٹاگرام پر اداکار نے سونم کپور اور آنند آہوجا کی تصاویر کو دوبارہ پوسٹ کیا اور کہا ’ہماری زندگی دوبارہ کبھی ایسی نہیں رہے گی اور میں اس سے زیادہ شکر گزار نہیں ہو سکتا۔‘

انہوں نے سونم کپور اور انند کو ٹیگ کرتے ہوئے مزید کہا کہ آپ نے اس ناقابل یقین خبر سے ہمیں حد سے زیادہ خوش کر دیا ہے.

سونم کپور اور آنند آہوجا کی شادی مئی 2018 میں ہوئی تھی، سونم کپور اداکار انیل کپور اور سنیتا کپور کی سب سے بڑی بیٹی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید