• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری تنویر کا اینٹی کرپشن پر 10 کروڑ رشوت مانگنے کا الزام


پاکستان مسلم لیگ ن کے گرفتار رہنما چوہدری تنویر نے اینٹی کرپشن پر 10 کروڑ روپے رشوت مانگنے کا الزام عائد کردیا۔

مسلم لیگ ن کے گرفتار رہنما چوہدری تنویر کو 7روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے ان کا مزید 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

چوہدری تنویر کو ڈیوٹی جج عارف خان نیازی کی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے رہنما مسلم لیگ ن کو اینٹی کرپشن کی تحویل میں دے دیا۔

دوران سماعت چوہدری تنویر نے اینٹی کرپشن پر 10 کروڑ روپے رشوت مانگنے کا الزام عائد کردیا۔

چوہدری تنویر نے ڈیوٹی جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا اینٹی کرپشن والوں نے 10 کروڑ روپے کا مطالبہ کرکے کلین چٹ دینے کی پیشکش کی ہے۔

بعدازاں  گرفتار ن لیگی رہنما کو عدالتی حکم پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

چوہدری تنویر کےخلاف اینٹی کرپشن راولپنڈی نے 8 مارچ کو مقدمہ درج کیا تھا۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری تنویر کو 11 مارچ کو کراچی ایئرپورٹ سے ایف آئی اے حکام نے اپنی حراست میں لیا تھا ، جس کے بعد انہیں  اینٹی کرپشن کے حوالے کیا تھا ۔

قومی خبریں سے مزید