• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شراب نوشی سے منع کرنے پر بھارتی ہدایتکار کے 17سالہ بیٹے کی خودکشی

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فلموں کے ہدایتکار گِرش ملک کے 17سالہ بیٹے نے عمارت سےچھلانگ لگاکر خود کشی کرلی۔بھارتی میڈیا کے مطابق 18 مارچ کو رپورٹس سامنے آئیں کہ ہولی کے دن گِرش ملک کا بیٹے منان ممبئی میں اپنے گھر کی عمارت کی پانچویں منزل سے گر گیا،جس کے بعد اسے شدید زخمی حالت میں اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔تاہم اب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ والدگِرش ملک کی جانب سے شراب نوشی سے منع کرنے پر منان نےعمارت سے چھلانگ لگاکر خود کشی کی۔بھارتی میڈیا کے مطابق منان کا پوسٹ مارٹم گزشتہ روزمکمل کرلیا گیا ،جبکہ اس کی آخری رسومات نئی دہلی میں اداکی جائیں گی۔سینئر پولیس انسپکٹر کا کہنا ہے کہ منان ہولی کھیلنے کے بعد شراب پی کر گھر آیا تھا جبکہ وہ گھر میں بھی شراب پیتا رہا۔ انہوں نے بتایا کہ منان کے والد گِرش نے بیٹے کو کہا کہ وہ شراب نہ پیئے لیکن اس نے ایک نہ سنی جس کے بعد تھوڑی دیر بعد غصے میں آکر اس نے کھڑکی سے چھلانگ لگا دی۔رپورٹس کے مطابق بظاہر منان نے عمارت سے اس وقت چھلانگ لگائی جب والد اپنے کمرے میں تھے اور والدہ بھی وہاں موجود نہ تھیں۔یاد رہے کہ گِرش ملک سنجے دت کی فلم ٹور باز، من ورسز خان اور جل جیسی فلموں کی ہدایتکاری کر چکے ہیں۔

دل لگی سے مزید