• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں انگین آلتان کو ایک بڑا اعزاز مل گیا

انگین آلتان، فائل فوٹو
 انگین آلتان، فائل فوٹو

عالمی شہرت یافتہ تاریخی تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے تُرک اداکار انگین آلتان دوزیتان کو برطانیہ میں ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

انگین آلتان دوزیتان کو پاکستانی برطانوی سوسائٹی کیجانب سے لندن کے رائل ریجنسی ہال میں منعقد کی گئی ایک تقریب میں برطانیہ کے لائف اسٹائل میگزین ’سلیک ایشین‘ نے سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں شاندار اداکاری کے جوہر دکھانے پر ’بہترین اداکار‘ کاایوارڈ دیا ہے۔

سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے پروڈیوسر کمال تیکدن کو ’بہترین پروڈیوسر‘ کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔

جبکہ اس سیریز کے پروڈکشن ہاؤس ’آرجی بی پروڈکشنز‘ جس کے مالک اُمت سونمیز ہیں، کو’اورگنائزیشن‘ ایوارڈ دیا گیا۔

تاریخی تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ جسے اکثر ’ترک گیم آف تھرونز‘بھی کہا جاتا ہے، یہ سیریز سلطنت عثمانیہ کے قیام سے قبل 13ویں صدی میں مسلمانوں کو ملنے والی فتوحات پر مبنی ہے۔

خیال رہے کہ تُرک اداکار انگین آلتان ان دنوں برطانیہ میں موجود ہیں اور اُنہوں نے برطانیہ کےدارالحکومت لندن میں پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ بھی کیا۔

اُنہوں نے برطانوی پارلیمنٹ سے کچھ تصاویر اپنی انسٹااسٹوریز پر بھی شیئر کی ہیں۔

ترک اداکار نے لندن میں برطانوی پارلیمنٹ کے ممبران پاکستانی نژاد برطانوی سیاستدان لارڈ واجد خان اور عمران حسین سے ملاقاتیں کیں۔

اُنہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری پر  لارڈ واجد خان اور عمران حسین سے ہونے والی ملاقاتوں کی تصاویر شیئر کیں اور برطانوی پارلیمنٹ کا دورہ کروانے کے لیے ان دونوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔


انٹرٹینمنٹ سے مزید