• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دلہن کا شاہانہ لباس سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا


سوشل میڈیا پر شادی سے لی گئی ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس کی وجہ کوئی ڈانس پرفارمنس یا پیسے لُٹانا نہیں بلکہ دلہن کا خوبصورت جوڑا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک نو بیاہتا جوڑا اسٹیج پر بیٹھا ہوا ہے، ہلکے ہرے رنگ کے خوبصورت عروسی لباس میں ملبوس دلہن کے شرارے کی فرشی صرف پاؤں ہی میں نہیں بلکہ کئی گز لمبی اسٹیج سے بھی نیچے جا رہی ہے جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کی وجہ بھی بن گئی ہے۔

اس ویڈیو کے وائرل ہونے کی دیر تھی کے انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کو خوب لائیک اور شیئر کیا جا رہا ہے۔

اس پوسٹ کے کمنٹس باکس میں کچھ صارفین کی جانب سے تنقید بھی کی جا رہی ہے۔

انٹرنیٹ صارفین کا کہنا ہے کہ جتنا اس دلہن نے مہنگا اور لمبا شرارا پہنا ہو اہے اس میں غریب گھرانوں کی کئی لڑکیوں کی شادی ہو سکتی تھی۔