• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی سینئر اداکارہ میرا کی جانب سے شیئر کی گئی نئی تصویریں مداحوں کو خوب بھا گئی ہیں ۔

اداکارہ میرا نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر اپنی چند نئی تصویریں اور ویڈویوز شیئر کی ہیں جن میں اُنہیں پہچاننا مشکل ہو رہا ہے، اِن نئی تصویروں میں نہ صرف میرا کو  تھر کے روایتی لباس میں دیکھا جا سکتا ہے بلکہ اُن کا انداز بھی کافی لاجواب اور حقیقت سے قریب تر ہے۔

اِن تصویروں میں میرا نے کُہنیوں تک چوڑیاں پہنی ہوئی ہیں اور ساتھ میں روایتی انداز میں دوپٹہ باندھے سر پر مٹکا اٹھایا ہوا ہے۔

ان تصویروں میں میرا کے ہمراہ معروف سنیئر اداکار ارباز خان بھی نظر آ رہے ہیں۔

میرا کا اپنی تصویروں کے کیپشن میں بتانا ہے کہ ’اُن کا جَلد ہی نیا پروجیکٹ آنے والا ہے جس کے سلسلے میں  وہ شوٹنگ کے لیے تھر یہاں موجود ہیں۔‘

انٹرٹینمنٹ سے مزید