• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رُخ خان نے ٹوٹی ہڈی پاکستانی حکیم سے جڑوائی تھی؟

بالی ووڈ کنگ کا لقب رکھنے والے بھارتی اداکار، شاہ رُخ خان کے سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ایک پوسٹر نے انٹرنیٹ صارفین کو ہنسنے پر مجبور کر دیا ہے ۔

سوشل میڈیا ایپلیکیشن انسٹا گرام پر ایک حکیم خانے کا پوسٹر خوب وائرل ہو رہا ہے جس میں ہاتھ، بازو اور پاؤوں کی ٹوٹی ہوئی ہڈیوں کو جوڑنے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔

اس پوسٹر کے وائرل ہونے کی خاص وجہ اس پر لگی زخمی شاہ رُخ خان کی تصویر ہے۔

اس وائرل ہوتے پوسٹر پر دیکھا جا سکتا ہے کہ حکیم کی مشہوری کے ساتھ شاہ رُخ خان کی تصویر ایسے لگائی گئی ہے جیسے کہ اس حکیم نے ہی شاہ رُخ خان کی ٹوٹی ہوئی ہڈی کا علاج کیا تھا۔

یہاں یہ بات دلچسپ اور قابلِ زکر ہے کہ شاہ رُخ خان کی اس تصویر کو باقاعدہ سفید پلاسٹر والے بازو کی مدد سے ایڈٹ کیا گیا ہے ۔

اس پوسٹ کے کمنٹ باکس میں انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید