• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

او آئی سی کانفرنس کیلئے آفیشل ٹریک گانا بہت بڑا اعزاز ہے، علی ظفر

علی ظفر، فائل فوٹو
علی ظفر، فائل فوٹو

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار علی ظفر کا کہنا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی ) کی کانفرنس کیلئے آفیشل ٹریک گانا اُن کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔

علی ظفر نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان میں منعقد ہونے والی او آئی سی 48 ویں وزرائے خارجہ کی کانفرنس کے لیے آفیشل ٹریک گانے کا موقع ملنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’کسی بھی فنکار کے لئے اس سے بڑی اعزاز کی کیا بات ہو سکتی ہے کہ اس کی آواز ایسے مبارک دن اور مقصد کی آواز بنے‘۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ’بے شک وہ نہایت رحمٰن و رحیم ہے، آئیں اس دن اور مقصد کے لئے امن کا پیغام بن کر سب یکجاں ہو جاہیں اور پوری انسانیت کی بقا اور سلامتی کی دعا کریں‘۔

واضح رہے کہ پاکستان میں منعقد ہونے والی اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی 48 ویں وزرائے خارجہ کی کانفرنس کے لیے آفیشل ٹریک علی ظفر کی آواز میں ریلیز کیا گیا ہے۔

اس آفیشل ٹریک کی تھیم’اللّٰہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رکھو اور تفرقے میں مت پڑو‘ہے، اس کے نغمہ نگار جمیل الدین عالی تھے۔

یاد رہے کہ معروف شاعر اور نغمہ نگار جمیل الدین عالی نے 1974 میں پاکستان میں منعقد ہونے والی اسلامی سربراہی کانفرنس کے موقع پر یہ ترانہ تخلیق کیا تھا اور اسے بے پناہ مقبولیت ملی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید