• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی وزیر عمر ایوب پیرا گلائیڈنگ کے دوران گر کر زخمی ہوگئے


وفاقی وزیر عمر ایوب مظفر آباد میں پیراگلائیڈنگ ٹیک آف کے دوران حادثے کا شکار ہو کر معمولی زخمی ہوگئے۔

یوم پاکستان پیرا گلائیڈنگ فیسٹول میں وفاقی وزیر عمر ایوب نے شرکت کی، جہاں وہ گلائیڈنگ گیجٹ پہن کر فضا میں بلند ہونے سے قبل ہی پیراشوٹ کی رسیاں ٹوٹنے کے باعث توازن برقرار نہ رکھ سکے اور رن وے پر گر گئے۔

 وفاقی وزیر کے گرنے کے باعث انہیں ہاتھ اور ٹانگوں پر زخم آئے،  جس کے بعد انہیں فوری طبی امداد دی گئی۔

یومِ پاکستان کی مناسبت سے ہونے والے پیرا گلائیڈنگ فیسٹیول میں آزاد کشمیر سے 2 جبکہ پاکستان سے 29 پیرا گلائیڈرز نے شرکت کی۔

قومی خبریں سے مزید