• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنگنا رناوت کا اپنی سالگرہ پر ویشنو دیوی کے مقدس غار کا دورہ

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے گزشتہ روز اپنی 35ویں سالگرہ منا ئی۔اس خاص موقع پر اداکارہ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی میں ویشنو دیوی کے مقدس غار کا دورہ کیا اور خوب ساری دعائیں مانگی۔ اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنے ویشنو دیوی کے دورے کی تصاویر شیئرکیں۔ کنگنا کے ساتھ ان کی بہن رنگولی چندیل بھی اس تصاویر میں نظر آرہی ہیں۔ اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر تصویریں شیئر کرتے ہوئے کنگنا نے اپنے مداحوں کی جانب سے ملنے والی محبت اور دعاؤں کے لیے شکریہ ادا کیا۔ اداکارہ نے لکھا کہ ʼ آج میری سالگرہ کے موقع پر میں نے ویشنو دیوی کا دورہ کیا۔ان کے اور میرے والدین کے آشیرواد کے ساتھ اس سال کو گزارنے کا انتظار کر رہی ہوں۔ویشنو دیوی کی تصویروں میں کنگنا بھارتی لباس میں ملبوس نظر آرہی ہیں۔جبکہ کنگنا کی ربہن رنگولی چندیل نے بھی اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر اداکارہ کی سالگرہ کے موقع پر ایک نوٹ شیئر کیا۔ کنگنا کے ساتھ لی گئی ایک سیلفی کو شیئر کرتے ہوئے رنگولی نے لکھا کہ پیاری بہن تم روشنی کا ذریعہ ہو ، تمہاری رحم دلی اور محبت اتنی پاکیزہ ہے کہ ہم سب تمہیں پاکر بہت خوش نصیب محسوس کرتے ہیں۔ میری پیار بہن کو سالگرہ کی بہت بہت مبارکباد۔ رنگولی نے کنگنا کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ʼ کنگنا نے صبح سویرے ویشنو دیوی کے درشن کیے۔واضح رہے کہ کنگنا اس وقت او ٹی ٹی ریالٹی شو لاک اپ کی میزبانی کر رہی ہیں۔ وہ جلد ہی تیجس، دھاکڑ، منیکرنیکا ریٹرنس: دا لیجینڈ آف دیدا، ایمرجنسی اور دی انکارنیشن : سیتا جیسی فلموں میں مرکزی کردار میں نظر آنے والی ہیں۔ اداکارہ اپنے پروڈکشن ہاؤس، منی کارنیکا فلمز کے تحت ڈارک کامیڈی ٹِکو ویڈز شیرو کے ساتھ بطور پروڈیوسر بھی ڈیبیو کرنے کے لیے تیار ہیں۔

دل لگی سے مزید