اسلام آباد (خبر نگار) وزیراعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان کا جرم امریکی یورپی دبائو قبول نہ کرنا‘ ناموس رسالت کا تحفظ‘ اسرائیل کو تسلیم نہ کرنا‘ انڈین جارحیت کا منہ توڑ جواب دینا اور کورونا وباء کے دوران غریبوں کا تحفظ ہے۔ وہ پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کے گھر یوم پاکستان تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ 23مارچ کو قائداعظم نے برصغیر کے عوام کو لاالہ الااللہ کے جھنڈے تلے جمع کیا۔ 27مارچ کو اپوزیشن کو سرپرائز ملے گا اور عوام کا سمندر اُنہیں بہا کر لے جائیگا۔ عامر مغل نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔