• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپنی خدمت کیلئے گاؤں کی لڑکی سے شادی کرونگا، ٹائیگر شروف

ممبئی (این این آئی) بولی وڈ کے سینئر اداکار جیکی شروف کے بیٹے ٹائیگر شروف ماضی میں اپنے بیان کی وجہ سے کافی مشکلات میں گھرے رہے۔ان دنوں بھارتی میڈیا پر ٹائیگر شروف کے ماضی کا ایک قصہ موضوعِ بحث ہے جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین سمیت کئی خواتین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔2014 میں بولی وڈ میں قدم رکھنے والے ٹائیگر نے 2015 میں بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیا جس میں ان سے پوچھا گیا کہ آپ اپنی ہونیوالی اہلیہ میں کن خصوصیات کو دیکھنا پسند کریں گے۔سوال کے جواب میں اداکار نے فوراً کہا کہ میں ایسی لڑکی سے شادی کروں گا جس کا تعلق گاؤں سے ہوگا، میں چاہتا ہوں کہ جب بھی کام سے گھر پہنچوں تو وہ میری خدمت کرے تاکہ سارے دن کی تھکن دور ہوجائے۔ٹائیگر شروف نے کہا کہ مجھے اس قسم کی لڑکیاں پسند ہیں جو گھروں کے کام کاج میں ماہر ہوں اور اپنے گھر کو وقت دیں۔بعدازاں اداکار کو جب اپنے بیان کی نوعیت اور معاملے کی سنگینی کا اندازہ ہوا تو انہوں نے فوری طور پر ٹوئٹر کے ذریعے اپنے بیان کی وضاحت دی اور معذرت کرتے ہوئے کہا کہ میں خواتین کی بہت عزت کرتا ہوں، میرے بیان کا وہ مطلب نہیں تھا جو لوگوں کو سمجھ آیا۔

دل لگی سے مزید