• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نفیس کی مہندی کی خوبصورت تصویریں وائرل


پاکستان شوبز انڈسٹری کی ایک اور خوبرو اداکارہ مریم نفیس نے بھی پیا گھر سدھارنے کی تیاری پکڑ لی ہے۔

اداکارہ مریم نفیس کی شادی کا آغاز ہو گیا ہے، مریم نفیس کا نکاح گزشتہ سال مئی میں ہو چکا ہے جبکہ اب اُن کی رسمِ حنا کی خوبصورت تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں۔

 مریم نفیس شادی کا لڈو کھانے کے لیے آج کل تقریبات میں مصروف ہیں، سوشل میڈیا ایپلیکیشن انسٹا گرام پر مریم نفیس کی مہندی پر بنائی گئی متعدد تصویریں اور ویڈیوز وائرل ہیں جس میں اُنہیں سرسوں کے رنگ کی خوبصورت فراک اور لال رنگ کی جیولری پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔

مریم نفیس اِن تصویروں میں  اپنی ساتھی اداکاراؤں، سہیلیوں اور پالتو کتے کے ساتھ خوشگوار موڈ میں نظر آ رہی ہیں، چند ویڈیوز میں مریم نفیس کو دولہے کے ساتھ بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

مریم نفیس اپنی اِن تصویروں میں کافی خوش اور پر اعتماد دکھائی دے رہی ہیں ۔

اداکارہ کی جانب سے اپنی شادی کی تقریبات کے آغاز کی بس تصویریں شیئر کی گئی ہیں جبکہ باقی تصویریں اُن کے فین پیجز پر خوب وائرل ہیں۔

مریم نفیس کو  ساتھی فنکاروں سمیت مداحوں کی جانب سے بھی زندگی کا نیا سفر شروع کرنے پر مبارکبادیں دی جا رہی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید