پاکستانی فنکار جوڑی اقراء عزیز اور یاسر حسین کے بیٹے کی نئی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جسے دیکھ کر مداحوں نے ’ماشاء اللّٰہ‘ کے کمنٹس کا تانتا باندھ دیا ہے۔
اداکار، ہدایتکار و میزبان یاسر حسین کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر اہلیہ، اقراء عزیز اور بیٹے کبیر حسین کی دو نئی تصویریں شیئر کی گئی ہیں۔
اقراء کی جانب سے بنائی گئی سیلفیز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ دونوں ماں اور بیٹا گاڑی میں موجود کہیں جا رہے ہیں، اقراء عزیز بغیر میک کے ہیں اور بیٹے کے ساتھ سیلفیز لے رہی ہیں جبکہ اس دوران کبیر حسین بھی کافی شرارتوں کے موڈ میں نظر آ رہے ہیں۔
یاسر حسین نے اقراء عزیز کو ٹیگ کرتے ہوئے ان تصویریوں کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’میرا گنجو۔‘
کبیر کی حسین کی یہ نئی تصویریں انٹرنیٹ صارفین کو خوب بھا گئی ہیں، اقراء عزیز اور یاسر حسین کے مداح ان تصویروں کے کمنٹ باکس میں کبیر حسین کو خوب دعائیں اور تعریفیں کر رہے ہیں۔