• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نفیس نکاح کیلئے خوبصورت دُلہن بن گئیں

پاکستانی اداکارہ مریم نفیس اپنی زندگی کے خوبصورت اور اہم ترین دن،  نکاح  کے لیے حسین  دُلہن بن گئی ہیں۔

مریم نفیس کی دُلہن بنتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جسے اُن کے مداحوں، انٹرنیٹ صارفین اور شوبز انڈسٹری کے فنکاروں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

اداکارہ مریم نفیس آج رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی ہیں، اُنہوں نے اپنے اس بڑے دن کے لیے سفید رنگ کے عروسی لباس اور سنہری زیورات کا انتخاب کیا ہے۔

اس سے قبل اداکارہ مریم نفیس کی رسمِ حنا کی خوبصورت تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر زیرِ گردش تھیں۔

مریم نفیس اپنی اِن تصویروں میں کافی خوش اور پر اعتماد دکھائی دے رہی تھیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید