• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں 27 مارچ سے برٹش سمر ٹائم کا آغاز ہو جائے گا

لندن(سعید نیازی) برطانیہ میں 27؍مارچ سے برٹش سمر ٹائم کا آغاز ہو جائے گا، ہفتہ اور اتوار کی شب ایک بجے گھڑیوں میں وقت کو ایک گھنٹے آگے کردیا جائے گا۔ برطانیہ میں ہر سال مارچ کے آخری اتوار کو گھڑیوں میں وقت ایک گھنٹہ آگے کرکے سمر ٹائم کا آغاز کیا جاتا ہے۔ سمر ٹائم کے آغاز کا مقصد دن کی روشنی سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا ہے۔ اتوار کی شب گھڑیوں میں ایک بجے شب ایک گھنٹہ آگے کرنے سے برطانیہ اور پاکستان کے درمیان وقت کا فرق 5گھنٹوں سے کم ہوکر چار گھنٹے رہ جائے گا۔ عوام کی اکثریت سمر ٹائم کو پسند کرتی ہے کیونکہ موسم سرما میں ساڑھے تین بجے کے بعد ہی اندھیرا چھانا شروع ہوجاتا ہے جبکہ موسم گرما میں وہ موسم اچھا اور دن روشن ہونے کے سبب وہ پارک وغیرہ میں جاکر بھی لطف انداوز ہوسکتے ہیں۔

یورپ سے سے مزید