• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کے خط میں کچھ بھی نہیں تھا، خواجہ آصف

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ محمد آصف نے دعویٰ سے کہا ہے کہ عمران خان نے جو خط دکھایا اس میں کچھ بھی نہیں تھا۔

اپوزیشن کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں خواجہ محمد آصف نے کہا کہ بتائیں خط میں کیا ہے، اس کے لیے ڈھائی گھنٹے تقریر کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس خط میں کیا تھا، کچھ بھی نہیں تھا، بین الاقوامی سازشی جنہیں کہتا ہے، انہی سے قرضے لیتا ہے۔

سابق وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان اُن کے سامنے گروی رکھ دیا ہے اور کہتا ہے وہ میرے خلاف سازش کر رہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم ایسی روایات کو جنم دیں گے کہ آنے والی نسلیں اس پر عمل کرسکیں، وہ روایات آئینی، قانونی اور اخلاقی روایات ہوں گی۔

قومی خبریں سے مزید