• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان طالبان کا برطانوی و امریکی اداروں کو نیوز بلیٹن نشر نہ کرنیکا حکم

لندن ،کابل (این این آئی )برطانیہ کے نشریاتی ادارے نے اعلان کیا ہے کہ اسکے پشتو، فارسی اور ازبک زبان کے نیوز بلیٹنز کو افغانستان میں نشر ہونے سے روکدیا گیا ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے نے بھی کہاہے کہ انہیں بھی وقتی طور پر نشریات روکنے کا حکم دیا گیا ہے۔میڈیاکے برطانیہ کے قومی نشریاتی ادارے نے کہاکہ افغانستان کی طالبان حکومت نے نیوز بلیٹن کو نشر نہ کرنے کا حکم دیا ہے،غیر یقینی صورتحال اور ہنگامہ خیز حالات کے دوران یہ افغانستان کے لوگوں کیلیے ایک تشویشناک پیش رفت ہے۔ادھرجرمن خبر رساں ادارے نے افغانستان کے ایک میڈیا ادارے کے حوالے سے اطلاع دی کہ طالبان حکمرانوں نے اپنی خفیہ ایجنسیوں کے حکم کے بعد ایک امریکی ٹی وی کی نشریات کو بھی فی الوقت بند کرنے کا کہا ہے۔

یورپ سے سے مزید