• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چرنوبل نیوکلیئر پلانٹ میں گولہ بارود پھٹنے کا خطرہ

یوکرین کی نائب وزیرِ اعظم ارینا ویریشچک کا کہنا ہے کہ یوکرین کے ناکارہ چرنوبل نیوکلیئر پاور اسٹیشن میں گولہ بارود کے پھٹنے کا خطرہ ہے۔

جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ چرنوبل پلانٹ پر قابض روسی افواج کو علاقے سے نکل جانا چاہیے۔

یوکرین کی نائب وزیرِ اعظم ارینا ویریشچک نے اپیل کی ہے کہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل فوری طور پر چرنوبل کے علاقے کو غیر فوجی بنانے کے لیے اقدامات کرے۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز ہوئے مذاکرات میں روس سے یوکرین کے سب سے زیادہ متاثرہ قصبوں، شہروں اور دیہاتوں تک 97 انسانی راہداریاں قائم کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

لائسیچانسک پر بھاری گولہ باری

دوسری جانب یوکرین کے شہر لائسیچانسک کے رہائشی علاقوں پر آج بھاری توپ خانے سے گولہ باری کی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یوکرین کے ریجن لوہانسک کے گورنر کا کہنا ہے کہ یوکرینی شہر لائسیچانسک میں گولہ باری سے متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے، متعدد عمارتیں منہدم ہو چکی ہیں۔

شہر میں حملے کا نشانہ بننے والے علاقے میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

گولہ باری سے ہونے والی اموات کے بارے میں معلومات کی تصدیق کی جا رہی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید