• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدم اعتماد: موڈیز کی پاکستان کیلئے منفی ریٹنگ

بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے تحریک عدم اعتماد کے پیش نظر پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ منفی کردی۔

ایک بیان میں موڈیز کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پاکستان میں پالیسی کے تسلسل پر سوالیہ نشان ہے، تحریک عدم اعتماد حکومت کے ریفارمز متعارف کرانے کی صلاحیت پر اثر انداز ہوگی۔

عالمی ادارے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بیرونی فنڈنگ کے حصول میں تحریک عدم اعتماد رکاوٹ ہوگی، آئی ایم ایف سے فنڈنگ کے حصول میں دشواریاں رہیں گی۔

ریٹنگ ایجنسی کا یہ بھی کہنا ہے کہ آٹھ ماہ میں پاکستان کا جاری خسارہ 12 ارب ڈالر رہا اور رواں مالی سال جاری خسارہ جی ڈی پی تناسب سے 5 سے 6 فیصد رہے گا، اس سے قبل جاری خسارہ جی ڈی پی تناسب سے 4 فیصد رہنے کے اندازے تھے۔

بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی نے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے نے ملکی زرمبادلہ ذخائر جولائی سے فروری کے دوران 4 ارب ڈالر کم کئے اور مارچ کے اوئل سے آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات تعطل کا شکار ہیں، آئی ایم ایف نے حکومت کے ریلیف پیکیج پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

موڈیز نے کہا کہ عدم اعتماد کا نتیجہ جو بھی ہو حکمران جماعت کے لئے آمدن بڑھانے کے ریفارم پر پیش رفت مشکل ہوگی، بیرونی فنانسنگ کے حصول اور مہنگائی کے سبب سیاسی حکمران جماعت کے لئے پیش رفت مشکل ہوگی۔

تجارتی خبریں سے مزید