• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حاملہ خاتون کی موت میں ملوث ڈاکٹر کی خودکشی کا معاملہ، ایس ایچ او معطل

 بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع دوسہ کے اسپتال میں حاملہ خاتون کے قتل کی ملزمہ ڈاکٹر کی خودکشی کے بعد ایس ایچ کو معطل کردیا گیا ہے۔

راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے فوری طور پر ایک سینئر پولیس افسر کو ہٹانے اور ایک ایس ایچ او کو معطل کرنے کا حکم دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اشوک گہلوت نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ دوسہ کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس انیل کمار کو فوری عہدے سے برطرف کریں۔

اشوک گہلوت نے بدھ کی شام اپنی رہائش گاہ پر ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں ہدایت دی کہ ڈویژنل کمشنر جے پور دنیش کمار یادو اس معاملے کی  تحقیقات کریں گے۔

یاد رہے کہ رواں ہفتے بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع دوسہ کے اسپتال میں حاملہ خاتون کے قتل کی ملزمہ نے خودکشی کی تھی۔

پولیس کے مطابق حاملہ خاتون کی موت منگل کو ڈاکٹر ارچنا شرما اور اس کے شوہر کے زیر انتظام اسپتال میں ہوئی، ڈاکٹر ارچنا کے خلاف لالسوٹ پولیس اسٹیشن میں حاملہ خاتون کے اہلِ خانہ کی شکایت پر ایف آئی آر درج کی گئی۔

حاملہ خاتون کے اہل خانہ نے اسپتال کے باہر مظاہرہ کیا اور غلطی کرنے والے ڈاکٹر کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ بھی کیا۔

پولیس کا بتانا تھا کہ ایف آئی آر اور اہلِ خانہ کے دباؤ میں آکر ارچنا نے خود کو پھانسی پر لٹکا لیا۔

ایڈیشنل ایس پی لال چند کیال کا بتانا ہے کہ علاج میں لاپرواہی کی وجہ سے حاملہ خاتون کی موت کے باعث ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید