• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنگنا کی جیل، منور فاروقی نے انجلی سے دوستی کی خواہش ظاہر کردی

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)لاک اپ کنگنا رناوت کی جیل کی کہانیاں ان دنوں سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔ اس شو نے OTT پر نمبر ون شو کا خطاب جیتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی کنگنا کے یہ قیدی اپنے راز کھول کر ناظرین کو حیران کرتے نظر آرہے ہیں۔ حال ہی میں انجلی اروڑا نے اپناایک واقعہ سنا کر اپنی دوستی کی مثال پیش کی ہے۔ اور ان کی اس دوستی کی مثال سن کر منور فاروقی نے بھی ان کا خاص دوست بننے کی خواہش کا اظہار کر رہے ہیں۔ نہ صرف منور بلکہ اس کے مضبوط دشمن نے بھی اس کے اچھے دوست بننے کے لیے کمر کس لی ہے۔تفصیلات کے مطابق انجلی اعظما اور منور ایک ساتھ بیٹھے باتیں کر رہے تھے۔ ایسے میں انجلی نے کہا کہ اگر میرے دوست کی سالگرہ ہوتی تو میں نے اسے 4500000 لاکھ یا 500000 روپے کے گفٹ دیے تھے۔ یہ سن کر اعظما اسے کہتی ہے کہ کتنے کے تحفے دیے ، میں بھی تم سے اچھی دوستی کروں گی۔ یہ سن کر منور فاروقی کے ردعمل نے لوگوں کے دل جیت لیے اور ویڈیو پر لوگوں کے لائیک کمنٹس کی بارش ہونے لگی۔انجلی کی بات سن کر منور کہتا ہے کہ دوست کو کوئی نہیں دیتا، ایسا کوئی دوست نہیں جس نے 500000 لاکھ کا تحفہ دیا ہو، اگر ہے تو ہمیں دے دو، ہم بھی تمہارے دوست ہیں۔ ہم پر 10000 یا 15000 خرچ کردے۔ منور کی یہ باتیں سن کر وہیں بیٹھے انجلی اور اعظما زور زور سے ہنسنے لگیں۔ صرف یہ دونوں ہی نہیں، منور کی باتیں سن کر سبھی لوگ ہنستے نظر آتے ہیں۔ کنگنا رناوت کی ظالم جیل میں منور اور انجلی کی دوستی گہری ہوتی جا رہی ہے اور ناظرین ان کی کیمسٹری کو بھی بے حد پسند کر رہے ہیں۔

دل لگی سے مزید