• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، حجاب کے بعد ہندوؤں کا ’حلال اشیاء‘ کیخلاف جہاد کا اعلان

بھارتی انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے حجاب پر پابندی لگوانے کے بعد اب مسلمانوں کا معاشی قتل کرنے کی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک میں انتہاپسند ہندوؤں کی کی جانب سے مسلمان قصابوں سے گوشت خریدنے کے خلاف مہم کا آغاز کیا گیا ہے، اس سلسلے میں انتہا پسند مارکیٹ کی ہر دکان پر جا کر پمفلیٹ بانٹ رہے ہیں جس پر مسلمان قصابوں سے حلال گوشت نہ خریدنے کی ہدایات درج ہیں۔

ان  کی جانب سے مسلمان قصابوں کی دکان پر حملوں اور تشدد کا سلسلہ بھی جاری ہے ، پارٹی کارکنان کی شکل میں یہ دہشتگرد مسلمانوں کو حلال گوشت  بیچنے سے روک رہے ہیں اور حرام گوشت کی فروخت پر زور دے رہے ہیں۔

اس سے قبل بھارتی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے جنرل سیکریٹری کی جانب سے حلال گوشت کی فروخت روکنے سے متعلق مہم کا آغاز اور مسلمانوں کے خلاف ’معاشی جہاد‘ کا اعلان کیا گیا ہے ۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کے عہدیداروں کا اس مہم کے پیش نظر کہنا ہے کہ جب مسلمان ہندوؤں سے گوشت نہیں خریدتے تو ہندوں مسلمانوں سے کیوں گوشت خرید رہے ہیں، اگر مسلمان حرام گوشت کھانے پر راضی ہوتے ہیں تو ہم بھی  حلال گوشت کا استعمال شروع کر دیں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید