• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے ارکان کی تعداد 176 ہوگئی


مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے دعویٰ کیا ہے کہ اپوزیشن کے پاس 176 ارکان ہوگئے ہیں۔

اس سے قبل سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر مریم اورنگزیب نے ارکان کی تعداد کی تصویر بھی شیئر کی تھی۔

مریم ورنگزیب کی جانب سے شیئر کی گئی اس فہرست کے مطابق ن لیگ کے ارکان 84،پیپلزپارٹی کے 56 ارکان ساتھ ہیں، ایم ایم اے 14، اےاین پی 1، بی این پی مینگل کے 4 ارکان ساتھ ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے 6، بی اے پی کے 4 ارکان ساتھ ہیں، جے ڈبلیو پی 1 اور 4 آزاد امیدوار عدم اعتماد میں ساتھ ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت کی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کے دو ارکان اپوزیشن کے ساتھ آگئے ہیں جس کے بعد یہ تعداد 176 ہوگئی ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ میں اس وقت موجود پی ٹی آئی ارکان کی تعداد 21 ہے۔

قومی خبریں سے مزید