• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں غیرآئینی اقدام کی مذمت کرتے ہیں، رہنما عوامی ورکرز پارٹی

لیڈز ( پ ر) عوامی ورکرز پارٹی وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے قومی اسمبلی کو تحلیل کرنے کے من مانی اور غیر آئینی فیصلے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ حکومت نے یہ فیصلہ اس لئے لیا تاکہ پارلیمنٹ کے ایوان زیریں میں اکثریت کھونے کے بعد اقتدار سے باہر ہونے سے بچا جا سکے، عوامی ورکرز پارٹی ہمیشہ آئین کی حکمرانی اور پارلیمانی جمہوریت کی حمایت میں مضبوطی سے کھڑی رہی ہے، پارٹی نے متنبہ کیا کہ عدم اعتماد کے پورے آئینی عمل کے سامنے عمران خان کی ہٹ دھرمی پاکستان کو غیر آئینی حکمرانی کے ایک اور طویل دور، اور مارشل لاء کی جانب دھکیل دے گی، عوامی ورکرز پارٹی نارتھ برطانیہ کے صدر محبوب الہی بٹ، جنرل سیکرٹری لالہ محمد یونس، مرکزی کمیٹی کی رکن نزہت عباس، پرویز فتح، شفیق الزمان، ذاکر حسین ایڈووکیٹ ، محسن ذوالفقار، صغیر احمد، عبدالرشید سرابھا، امتیاز علی گوہر ، پرویز مسیح چوہدری نے کہا کہ موجودہ صورتحال محض آئینی بحران نہیں ہے، یہ ایک مستحکم سیاسی اور معاشی نظام اور ایک فعال جمہوریت کو قائم کرنے میں مکمل ناکامی کی عکاسی کرتا ہے ، عوامی ورکرز پارٹی یہ سمجھتی ہے کہ عمران خان نے آئین سے انحراف کرکے سنگین غداری کا ارتکاب کیا ہے لٰہذا اس جرم میں ملوث عمران خان ، فواد چوہدری اور ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6کے تحت مقدمہ چلایا جائے۔ اے ڈبلیو پی ایک بار پھر تمام حقیقی جمہوری، ترقی پسند اور سیکولر سیاسی قوتوں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ اپنی صف بندیاں کریں اور پاکستان کے بورژوا سیاست دانوں اور جن کے گرد تمام سیاسی پارٹیاں گھومتی ہیں کے خلاف حقیقی متبادل کے طور پر بیانیہ پیش کریں ۔

یورپ سے سے مزید