• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پروفیسر سلمان رضا ڈائریکٹر انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن سندھ تعینات

محکمۂ تعلیم کالجز سندھ کے گریڈ 20 کے حیوانیات کے پروفیسر سلمان رضا کو ڈائریکٹر جنرل انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن، پرائیویٹ انسٹیٹیوشن سندھ تعینات کرنے کا نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

پروفیسر سلمان رضا موجودہ ڈائریکٹرجنرل انسپیکشن اینڈرجسٹریشن، پرائیوٹ انسٹیٹیوشنز سندھ، منسوب حسین صدیقی کے ریٹائرمنٹ پر 2 مئی 2022 ء کو اپنے عہدے کا چارج لیں گے ۔ 

پروفیسر سلمان رضا، سابق چیئرمین بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن سندھ اور معروف ماہر تعلیم پروفیسر رضا احسن فاروقی کے صاحبزادے ہیں اور اس سے قبل گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج 5 ایل نارتھ کراچی اور گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج 7D نارتھ ناظم آباد کے پرنسپل کے طور پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ 

واضح رہے کہ ڈائریکٹوریٹ انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن پرائیوٹ انسٹیٹیوشنز سندھ، محکمۂ تعلیم اسکولز کے ماتحت ذیلی ادارہ ہے۔

قومی خبریں سے مزید