• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپنے خوف کو اپنی قسمت کا فیصلہ کبھی نہ کرنے دیں، سجل علی

کراچی (این این آئی) اداکار احد رضا میر سے طلاق کی خبروں کے بعد سجل علی نے پہلی پوسٹ سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔گزشتہ کچھ دنوں سے سجل علی اور احد رضا میر خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں کیونکہ یہ خبریں سامنے آئی ہیں کہ اس جوڑے نے طلاق لے لی ہے۔ ایسے میں اس جوڑی کے مداح جہاں افسردہ ہیں تو وہیں ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی نظر جمائے ہوئے ہیں کیونکہ ابھی تک دونوں کی جانب سے اپنی طلاق سے متعلق کسی قسم کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔اب سجل علی نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے جوکہ بیرنگ یعنی بلیک اینڈ وائٹ ہیں۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں سجل علی مغربی طرزِ کے لباس جینز اور شرٹ میں ملبوس ہیں اور کافی پْراعتماد نظر آرہی ہیں۔سجل علی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ اپنے خوف کو اپنی قسمت کا فیصلہ کبھی نہ کرنے دیں۔اداکارہ کی پوسٹ پر شوبز شخصیات سمیت مداحوں کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اب تک اس پوسٹ کو تین لاکھ کے قریب صارفین لائک کرچکے ہیں۔علاوہ ازیں فنکار جوڑی، اداکارہ سجل علی اور اداکار احد رضا میر کا ایک خوبصورت ڈرامہ سین سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے خوب شیئر کیا جا رہا ہے۔احد رضا میر اور سجل علی نے ایک ساتھ تاریخ پر مبنی ڈرامے میں کام کیا تھا، اس ڈرامے میں بھی اس جوڑی کو مداحوں کی جانب سے ایک ساتھ اسکرین پر بے حد پسند کیا گیا تھا اور اِن کی اداکاری کو بھرپور پزیرائی بھی ملی تھی۔سوشل میڈیا صارفین اس جوڑی کی طلاق کی خبر کو قبول نہیں کر پا رہے ، اسی لیے تا حال اس جوڑی میں علیحدگی اور طلاق کی خبروں کو تاحال افواہوں کی نظر سے دیکھ رہے ہیں۔

دل لگی سے مزید