• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے پر جاپان میں مسلم لیگ ن کی جانب سے جنش منایا گیا اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔

اس حوالے سے مسلم لیگ ن جاپان کے سینئر نائب صدر ملک یونس کی رہائش گاہ پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ن لیگ جاپان کے صدر ملک نور اعوان، ایڈیشنل جنرل سیکریٹری چوہدری عنصر گجر سمیت بڑی تعداد میں کارکنان اور رہنما موجود تھے اور رات گئے تک جیو نیوز کی براہ راست نشریات دیکھی جاتی رہیں اور جیسے ہی عدم اعتمام تحریک کی کامیابی کا اعلان ہوا تو پاکستان اور میاں نواز شریف کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔

اس موقع پر ن لیگ جاپان کے صدر ملک نور اعوان نے کہا کہ ساڑھے تین سال بعد عوام کو سکھ کا سانس لینا نصیب ہوگا اور میاں شہباز شریف کی وزارت عظمیٰ میں پاکستان ایک بار پھر ترقی کا سفر طے کرے گا جبکہ اس وقت قوم کو ملک کی تباہ حال معیشت کی بہتری کے لیے فوری طور پر اسحق ڈار جیسے وزیر خزانہ کی ضرورت ہے تاکہ ملک کی گرتی ہوئی معیشت کو سنبھالا دیا جاسکے اور پاکستان کو دوبارہ ترقی کی ڈگر پر ڈالا جاسکے۔

اس موقع پر ملک یونس نے امید ظاہر کی کہ موجودہ حکومت انتقام کے بجائے ملک کی معیشت کو ٹھیک کرنے پر توجہ مرکوز کرے گی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید