• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، رمضان میں انتہا پسند ہندوؤں کا مسلمانوں پر تشدد

بھارت میں رمضان کے دوران انتہا پسند ہندوؤں کا مسلمانوں پر تشدد
بھارت میں رمضان کے دوران انتہا پسند ہندوؤں کا مسلمانوں پر تشدد

بھارت کے مختلف حصّوں میں رمضان کے مقدس مہینے کے دوران  انتہا پسند ہندو مسلمانوں پر حملے کرکے دہشت پھیلا رہے ہیں۔

اس حوالے سے مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پربہت سی ویڈیوز وائرل ہیں، جن میں انتہا پسند ہندو حیدرآباد، گجرات، کرناٹک، گوا، جھارکھنڈ اور بنگال میں مسلم کمیونٹی کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کرتے نظر آرہے ہیں۔

بھارتی حیدرآباد میں ہندوؤں کے ایک تہوار رام نومی کے موقع پر ایک ریلی نکالی گئی جس میں ہندو انتہا پسندوں نے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز گیت گائے۔

جس میں کچھ اس طرح کے الفاظ تھے کہ؛

سارے بھارت کو ہندو راشٹر بنانا ہے
جو رام کا نام نہ لے اسکو بھارت سے بھاگنا ہے 

اس گانےسے اقلیتوں، خاص طور پر ہندوستان میں رہنے والی مسلم کمیونٹی کو نشانہ بنایا گیا۔

گجرات کے علاقے ہمت نگر میں رام نومی کے جلوس میں شامل شرپسندوں نے مساجد، درگاہوں اور دکانوں کو بھی نشانہ بنایا۔

گوا میں ایک گروہ نے ایک مسجد میں گھسنے کی کوشش کی جو کہ مسلمانوں پر حملہ کرنا چاہتے تھے۔ 

انتہاپسند ہندوؤں کے ہجوم نے مسلمانوں پر الزام لگایا کہ مسجد سے کسی نے رام نومی کے جلوس پر پتھراؤ کیا ہے۔

ہندوؤں کے تہوار رام نومی کے جلوس کے دوران بنگال، جھارکھنڈ، مدھیہ پردیش اور کرناٹک میں بھی تشدد کیا گیا، جس کے بعد پولیس نے کچھ علاقوں میں بڑے اجتماعات پر پابندی لگا دی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید