• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام نے سڑ کوں پرنکل کر عمران خان کے حق میں فیصلہ دے دیا،اعجازچوہدری

لاہور(خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر سینیٹر اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ ملک کی 22 کروڑ غیور عوام نے سڑ کوں پرنکل کر عمران خان کے حق میں فیصلہ دے دیا، عمران خان کا چوروں اور لیٹروں کے ساتھ اسمبلی میں نہ بیٹھنے اور استعفوں کا اعلان احسن اقدام ہے جو ممبر عمران خان کے ساتھ ہے وہ بھی استعفی دے گاجو نہیں دے گا وہ اُس کے ساتھ نہیں ہے،عید کے تیسرے روز لانگ مارچ کی تجویز زیر غور ہے۔،عمران خان قائد اعظم کے بعد دوسرے عظیم لیڈر ہیں جس نے اپنے رب کے سامنے جھکنے کے علاوہ کسی کے سامنے جھکنے پر موت کو ترجیح دی ہے۔
لاہور سے مزید