• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلیٰ کون؟ پنجاب میں متحدہ اپوزیشن کامیابی کیلئے پرُامید

وفاق کے بعد پنجاب میں بھی متحدہ اپوزیشن کامیابی کے لیے پرُامید ہے،نامزد وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کی سربراہی میں ابتدائی فارمولے پر کام جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب میں اسپیکر شپ کا عہدہ ترین گروپ کو ملنے کا امکان ہے، اس سلسلے میں سعید اکبر نوانی سمیت 2 ناموں پر غور جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر کا عہدہ مسلم لیگ ن کو دیئے جانے کا امکان ہے جبکہ پیپلز پارٹی کو بھی پنجاب میں 2 سے3 وزارتیں ملنے کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پیپلز پارٹی کو 2 پارلیمانی سیکریٹری، 2 قائمہ کمیٹی کی چئیرمن شپ ملنےکا امکان ہے، سینئر وزیر کا عہدہ بھی اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کو دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے حسن مرتضیٰ، مخدم عثمان،علی حیدر گیلانی ممکنہ وزیروں میں شامل ہیں۔

ن لیگ کے ملک احمد خاں،رانا مشہود،ندیم کامران،عمران نذیر کے علاوہ عظمیٰ بخاری،سلمان رفیق،رانا محمد اقبال، بیگم ذکیہ شاہ نواز، مجتبیٰ شجاع،جگنو محسن اور دیگر کو بھی وزیر بنائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق راہ حق پارٹی کو بھی منصب دیئے جانے کا امکان ہے، حکومت سازی کی حتمی منظوری وزیراعظم شہباز شریف، نواز شریف، آصف زرداری دیں گے۔

قومی خبریں سے مزید