• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناشتے میں تاخیر، سُسر نے بہو کو گولی مار کر قتل کردیا

بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں ناشتے میں دیر ہونے پر 42 سالہ بہو کو قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق  42 سالہ خاتون  کو شدید زخمی حالت میں اسپتال لایا گیا ، پولیس نے تحقیقات کی تو پتا چلا کہ سسر نے اسے ناشتہ دینے میں تاخیر پر مبینہ طور پر گولی مار دی تھی۔

پولیس نے بتایا کہ76 سالہ ملزم کاشی ناتھ پاٹل نے سیما راجندر کے پیٹ میں گولی ماری اور اس کے بعد سے وہ فرار ہے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ 17 سالہ لڑکی کی ماں اور ملزم کی بہو ناشتہ بنا رہی تھی ایسے میں اس کا زرا سی تاخیر ہونے پر وہ شخص مشتعل ہوگیا اور اپنے    اپنے لائسنس شدہ ریوالور سے گولی مار دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جب یہ واقعہ پیش آیا تو خاندان کے تمام افراد گھر پر تھے، وہ فوری طور پر خاتون کو قریبی نجی اسپتال لے گئے لیکن علاج کے دوران اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔

ملزم کے پاس لائسنسی بندوق ہے اور ناشتے کے تنازع پر بہو پر فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہو گیا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے اسے پکڑنے کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید