• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس شہری کی ہلاکت کی تحقیقات کرے گی، سری لنکن وزیراعظم

سری لنکن وزیراعظم کا کہنا ہے کہ امید ہے مظاہرے میں ایک شخص کی ہلاکت کی پولیس تحقیقات کرے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ ماہ سے پرُامن احتجاج شروع ہونے کے بعد منگل کو یہ پہلی ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ کولمبو میں گزشتہ روز مظاہرین پر پولیس فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور 12زخمی ہوئے تھے۔

دوسری جانب خبرایجنسی کے مطابق سری لنکااورآئی ایم ایف کےدرمیان مالیاتی پیکج پرواشنگٹن میں مذاکرات ہورہےہیں۔

انٹرنیشنل مونیٹری فنڈ(آئی ایم ایف) کا کہنا کہ سری لنکن حکام کےساتھ بات چیت ابتدائی مرحلےمیں ہے،سری لنکاسےڈیل کیلئےقرضوں کی غیرمستحکم صورتحال کےحل کی یقین دہانی ضروری ہے۔

سری لنکن صدر سے استعفے کا مطالبہ

مظاہرین اقتصادی بحران پر سری لنکن صدر گوتابایا راجاپاکسے سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہے تھے۔

سری لنکن صدارتی دفتر نے جاری کیے گئے بیان میں کہا تھا کہ کولمبو میں ہونے والے مظاہرے کی قیادت انتہا پسند قوتوں نے کی، مظاہرین عرب اسپرنگ کی طرح کی حکومت مخالف تحریک پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

سری لنکا میں افراطِ زر کی شرح میں اضافہ

دوسری جانب سری لنکا میں گزشتہ 6 ماہ میں افراطِ زر کی شرح میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید