• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہید SSP چوہدری اسلم کی بائیوپک فلم ’’چوہدری‘‘ ریلیز کیلئے تیار

جنگ فوٹو
جنگ فوٹو

سندھ پولیس کے تعاون سے بنائی گئی ایکشن ڈراما پاکستانی فلم ’’چوہدری‘‘ کی تعارفی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی۔

فلم ’’چوہدری‘‘ ایک شہید پولیس افسر، ایس ایس پی چوہدری اسلم خان کی پہلی بائیوپک ہے۔

 چوہدری اسلم خان ’’پولیس بابا‘‘ کے نام سے بھی مشہور تھے اور ’’انکاؤنٹر اسپیشلسٹ‘‘  کے حوالے سے جانے جاتے تھے ۔

یہ فلم ان کی پیشہ ورانہ زندگی کے اہم واقعات کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ مرحوم ایس ایس پی کے ذاتی پہلوؤں کو بھی چھوتی ہے۔

جنگ فوٹو
جنگ فوٹو

فلم کی کاسٹ میں اے ایس پی طارق اسلم، یاسر حسین، ثنا فخر، نوال سعید، عدنان شاہ ٹیپو، شمعون عباسی، اظفر علی، سلیم معراج، ارباز خان سمیت دیگر شامل ہیں۔

فلم کی ہدایات عظیم سجاد نے دی اور ذیشان جنید نے تحریر کی، نیہا الج نے فلم کی پروڈکشن کی قیادت اور ڈائریکشن شیئر کی ہے۔

فلم میں استاد راحت فتح علی خان کی ایک قوالی بھی شامل ہے کو ریلیز کی گئی۔

فلم کی پروڈیوسر نیہا الج کا کہنا ہے کہ حقیقی زندگی کی کہانیاں وقت کی ضرورت ہیں کیونکہ یہ کہانیاں اثر انگیز ہونے کے ساتھ ساتھ زیادہ اہم ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کی فلمیں عوام کو اخلاقی بہتری کی طرف راغب کرتے ہوئے سیکھنے کا نقطۂ نظر پیش کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ یہ فلم 27 مئی 2022ء  کو پورے پاکستان اور امریکا میں ریلیز کی جائے گی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید