• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران طارق بٹ میٹرک بورڈ کراچی کے ناظمِ امتحانات مقرر

میٹرک بورڈ کراچی کے نئے ناظمِ امتحانات عمران طارق بٹ
میٹرک بورڈ کراچی کے نئے ناظمِ امتحانات عمران طارق بٹ

صوبائی وزیرِ جامعات و بورڈز اسماعیل راہو کی ہدایت پر نائب ناظمِ امتحانات عمران طارق بٹ کو میٹرک بورڈ کراچی کے ناظمِ امتحانات کے عہدے کا چارج دے دیا گیا۔

ناظمِ امتحانات ظہیر الدین بھٹو کو ریلیف کر دیا گیا ہے، وہ لاڑکانہ بورڈ میں ناظمِ امتحانات کی ذمے داریاں سنبھالیں گے۔

میٹرک بورڈ کراچی نے عمران طارق بٹ کو ناظمِ امتحانات کے عہدے کا چارج دینے کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ اس وقت سندھ کے 8 تعلیمی بورڈز میں گزشتہ 5 برس سے نہ تو مستقل ناظمِ امتحانات تعینات ہے نہ ہی مستقل سیکریٹری فرائض انجام دے رہے ہیں۔

سندھ کے 5 بورڈز میں چیئرمین بھی مستقل نہیں اور یوں عملاً سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز ایڈہاک ازم کا شکار ہیں۔

قومی خبریں سے مزید