• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالیہ بھٹ اب رنویر سنگھ کے ساتھ شادی کیلئے راجھستان پہنچ گئیں

جیسلمیر(مانیٹرنگ ڈیسک) بولی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور14اپریل کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ عالیہ کے مداحوں کو لگ رہا تھا کہ وہ دونوں اپنے کام سے وقفہ لیں گے اور ایک دوسرے کے ساتھ کچھ کوالٹی وقت گزاریں گے، لیکن سب کو حیران کر کے عالیہ شادی کے صرف 6 دن بعد اپنے کام پر واپس آگئیں۔منگل کو عالیہ اپنی اگلی فلم ʼ’راکی اور رانی کی محبت کی کہانی‘ کی شوٹنگ مکمل کرنے ممبئی سے راجستھان کے جیسلمیر پہنچیں۔ وہ رنویر سنگھ کے ساتھ فلم کی شادی کا سین شوٹ کریں گی۔اس دوران عالیہ گلابی رنگ کے سوٹ اور ہاتھوں میں مہندی کے ساتھ بہت خوبصورت لگ رہی تھیں۔ ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بہت سے مداح بھی ایئرپورٹ پہنچ گئے تھے۔عالیہ کے ساتھ رنویر سنگھ، پروڈیوسر کرن جوہر، شبانہ اعظمی، فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا بھی جیسلمیر پہنچے۔ فلم’ ʼراکی اور رانی کی پریمی کہانی‘ دھرما پروڈکشن کے بینر تلے بنائی جا رہی ہے۔اس فلم میں عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ جیسلمیر سم روڈ پر واقع ایک نجی ہوٹل کو فلم کی شوٹنگ ٹیم کے لیے 7 دن کے لیے بک کیا گیا ہے۔20 سے 23 اپریل تک یعنی چار دن تک فلم کی شوٹنگ جیسلمیر کے ایک نجی ہوٹل میں ہوگی۔ فلم کی یونٹ سیٹ اپ کی تیاری کے لیے 3 دن پہلے ہی جیسلمیر پہنچ چکی ہے۔

دل لگی سے مزید