• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمبر ہرڈ کیخلاف ہتک عزت کیس، جونی ڈیپ کی حمایت میں ہزاروں ٹویٹ

لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ روز ٹوئٹر پر ہزاروں لوگوں نے ہولی وڈ اسٹار جونی ڈیپ کی حمایت میں ٹویٹ کی یہ اس وقت ہوا جب اداکار نے اپنی سابق اہلیہ ایمبر ہرڈ کے خلاف ہتک عزت کے مقدمے میں بیان ریکارڈ کروایا تھا۔جونی ڈیپ کی جانب سے دائرہ کردہ کیس کا ٹرائل 13 اپریل سے ریاست ورجینیا کی کاؤنٹی فیئر فیکس کی عدالت میں شروع ہوا تھا، ٹرائل کی سماعت 7 رکنی جیوری ارکان کر رہے ہیں جب کہ 4 اضافی ارکان بھی جیوری کا حصہ ہیں، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مذکورہ کیس میں جونی ڈیپ کی بہن سمیت متعدد گواہ بھی عدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کروا چکے ہیں۔ہولی وڈ اداکار جونی ڈیپ کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی لِلی-روز ڈیپ نے ایمبر ہرڈ کے ساتھ شادی کی تقریب میں شرکت اس لیے نہیں کی کیوں کہ ان کی بیٹی کے ایمبر ہرڈ کے ساتھ تعلقات درست نہیں تھے۔جونی ڈیپ کی سابقہ اہلیہ فرانسیسی گلوکارہ ونیسا پیراڈائس سے ایک بیٹی لِلی روز اور ایک 20 سالہ بیٹا جیک ہے۔پیپل میگزین کے مطابق جونی ڈیپ اور ایمبر ہرڈ کی شادی 2015 میں ہوئی جس میں صرف 20 سے 25 لوگ شریک ہوئے تھے۔ اگلے ہی برس دونوں میں طلاق ہو گئی تھی۔جونی ڈیپ نے عدالت میں بتایا کہ ہرڈ اور ان کے دوستوں نے ان کی شادی پر منشیات کا استعمال کیا۔اداکار جونی ڈیپ نے 2019 میں اپنی سابق اہلیہ ایمبر ہرڈ کے خلاف مقدمہ درج کراتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے 2018 میں واشنگٹن پوسٹ میں اداریہ لکھ کر ان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے۔جونی ڈیپ نے مقدمے میں زرِ تلافی کی مد میں 5 کروڑ ڈالرز کی رقم کا مطالبہ کیا۔ایمبر ہرڈ نے اپنے جوابی مقدمے میں جونی ڈیپ کے مقدمے کو تشدد اور ہراسانی کا تسلسل قرار دیا۔اداکارہ نے نقصان کے ازالے کی مد میں 10 کروڑ ہرجانے کا مطالبہ کیا۔

دل لگی سے مزید