• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی یونیورسٹی حملے کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، رانا ثناء اللّٰہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ کراچی یونیورسٹی حملے کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، مجرمان تک جلد پہنچ جائیں گے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کراچی واقعے کی تحقیقات خود مانیٹر کررہے ہیں، وزارت داخلہ، سیکیورٹی ایجنسیز اور سندھ حکومت مل کر تحقیقات کر رہے ہیں۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ دہشت گردی میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

وزارت داخلہ کے اعلامیے کے مطابق  وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللّٰہ کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد ہوئی، وزیر داخلہ نے چینی قونصل جنرل سے بم دھماکے میں چینی شہریوں کی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کی۔

اعلامیہ کے مطابق وزیر داخلہ نے چینی قونصل جنرل کو وزیر اعظم کا خصوصی تعزیتی پیغام بھی پہنچایا، وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے وزیٹرز بک میں کراچی واقعے سے متعلق اپنے تاثرات قلم بند کیے۔

اعلامیہ کے مطابق سیکریٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر بھی وزیر داخلہ کے ہمراہ کراچی پہنچے تھے۔

رانا ثناء نے کہا کہ وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر چینی شہریوں کی تعزیت کے لئے قونصلیٹ آیا ہوں، چینی شہریوں کی جانوں کے ضیاع پر بہت دکھ اور افسوس ہے، دہشت گردی کا واقعہ انتہائی قابل مذمت اور افسوسناک ہے۔

 وزیر داخلہ نے کہا کہ چین پاکستان کا سب سے قابل بھروسہ دوست ہے، پاک چین تعلقات خراب کرنے کی ہر کوشش اور سازش کو ناکام بنائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید