• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختصر پرفارمنس کا بھاری معاوضہ، امیشا پٹیل کیخلاف دھوکا دہی کا مقدمہ

ممبئی ( آن لائن ) بولی وڈ اداکارہ امیشا پٹیل سخت مشکل میں پھنس گئی ہیں، ان کے خلاف دھوکا دہی کا مقدمہ درج کروایا گیا ہے۔مدھیہ پردیش کے تھانے میں درج کرائے گئے مقدمے میں شکایت کنندہ نے ان پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے مدھیہ پردیش کے شہر خاندوا میں ایک ایونٹ میں انتہائی مختصر پرفارم کیا۔ فلم غدر، ایک پریم کتھا اور کہو نہ پیار ہے جیسی ہٹ فلموں میں لازوال کردار ادا کرنے والی امیشا پٹیل پر یہ الزام بھی عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے اس پرفارمنس کے لیے بھاری رقم تو وصول کی، لیکن پرفارم بہت ہی مختصر کیا۔ دریں اثنا اس حوالے سے امیشا پٹیل نے اپنے دفاع میں کہا کہ اس پروگرام کے منتظمین نے مناسب اور بہتر انتظامات نہیں کیے تھے۔اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر انہوں نے مزید کہا کہ 9 اپریل کو ہونے والے اس ایونٹ میں بدترین بد انتظامی تھی، اور مجھے اپنی جان کا خطرہ تھا، تاہم میں مقامی پولیس کی مشکور ہوں کہ انہوں نے میرا مکمل خیال رکھا۔ مقامی تھانے کے انچارج کا کہنا ہے کہ وہ خود وہاں موجود تھے جہاں کافی بڑا کراؤڈ موجود تھا تاہم امیشا کے ساتھ کوئی غیر اخلاقی حرکت نہیں ہوئی۔

دل لگی سے مزید