• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصلے انفرادی طور پر کرنے کی بات بالکل غلط ہے، الیکشن کمیشن کا اعلامیہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ ہم ایک آئینی ادارہ ہیں، یہاں تمام فیصلے آئین وقانون کی روشنی میں کیے جاتے ہیں، فیصلے انفرادی طور پر کرنے کی بات بالکل غلط اور لغو ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بعض افراد جان بوجھ کر، بدنیتی پر مبنی حقائق کے برعکس تاثر دے رہے ہیں، تاثر دیا جا رہا ہے کہ الیکشن کمیشن میں فیصلے انفرادی طور پر کیے جا رہے ہیں۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ جنوری 2020 سےلے کرآج تک تمام فیصلےاتفاق رائے سے ہوئے، کمیشن 5 ممبران کا ہو یا 3 ممبران کا، تمام فیصلے اتفاق رائے سے ہوئے۔

الیکشن کمیشن کا اپنے اعلامیے میں کہنا ہے کہ ایک بھی فیصلہ ایسا نہیں ہے جس میں کوئی اختلافی نوٹ تک دیا گیا ہو،چیئرمین اور ممبران کے درمیان مکمل ہم آہنگی موجود ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ ملک کےبہترین مفاد میں الیکشن کمیشن فیصلے کرتا رہے گا، آئین و قانون اور اپنے حلف کے مطابق الیکشن کمیشن اپنا کام جاری رکھے گا۔

قومی خبریں سے مزید