• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

45 سال کے ساتھی کو کھونا مشکل اور تکلیف دہ تھا: نیتو کپور

بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ نیتو کپور اپنے شوہر اور لیجنڈری  رشی کپور کو یاد کر کے جذباتی ہو گئیں اور کہا کہ 45 سال کے ساتھی کو کھونا مشکل اور تکلیف دہ تھا۔

آج رشی کپور کی دوسری برسی پر ان کی اہلیہ اور اداکارہ نیتو کپور نے ایک جذباتی پوسٹ شیئر کی۔ 

نیتو کپور نے ڈانس دیوانے جونیئرز کے سیٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی اور کہا کہ رشی جی نہیں ہے لیکن میں روز کسی نہ کسی سے ملتی ہوں اور روز کوئی نہ کوئی مجھے ان کی یاد دلاتا ہے۔

اُنہوں نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ آج رشی جی کو ہمیں چھوڑے ہوئے دو سال ہو گئے ہیں، 45 سال کے ساتھی کو کھونا مشکل اور تکلیف دہ تھا۔

اداکارہ نے کہا کہ اس وقت میرے دل کو بہلانے کا واحد طریقہ یہ تھا کہ میں خود کو ذہنی طور پر مصروف رکھوں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ فلم اور ٹیلی ویژن نے مدد کی کہ رشی جی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور وہ ہمیشہ ہر کسی کے دل میں رہیں گے۔ 

 یاد رہے کہ رشی کپور اور نیتو کی شادی 1980 میں ہوئی تھی اور اِس جوڑی نے ایک ساتھ 12 فلموں میں بھی کام کیا ہے۔

رشی کپور اور نیتو کپور کی ایک بیٹی اور ایک بیٹا ہے، اُن کی بڑی بیٹی ردھیما کپور ہیں جبکہ بیٹا بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور ہے۔

دُنیا بھر میں مشہور بھارتی لیجنڈری اداکار رشی کپور نے سال 2020 میں 30 اپریل کی صبح ممبئی کے این ایچ رلائنس اسپتال میں زندگی کی آخری سانسیں لیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید