• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عرشی خان نے منگنی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارت کے مقبول ترین رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 14 میں چیلنجرز کی حیثیت سے قدم رکھنے والی متنازع کنٹسٹنٹ عرشی خان نے اپنی منگنی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عرشی خان کے 'سوئموار شو' سے دستبردار ہونے کے بعد یہ افواہ پھیلی کہ عرشی خان دبئی میں منگنی کر رہی ہیں۔ تاہم اداکارہ نے انکشاف کیا کہ وہ چھٹیوں پر ہیں۔

عرشی خان نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میں اپنی فلموں، ویب شوز اور میوزک کی شوٹنگ کی وجہ سے برسوں سے چھٹیوں کے لیے بیرون ملک نہیں جاسکی تھی، اس لیے میں نے رمضان کے مقدس مہینے میں دبئی جانے کا منصوبہ بنایا۔

اُنہوں نے کہا کہ مجھے اُس وقت بہت زیادہ حیرت ہوئی کہ جب دبئی میں مجھ سے میری منگنی کے بارے میں پوچھا گیا، میں بتانا چاہتی ہوں کہ میں دبئی منگنی کرنے نہیں آئی۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ کام سے چھوٹے وقفے کے لیے دبئی بہترین ہے، دبئی دورِ حاضر کے سیاحتی مقامات کے لیے مشہور ہے۔ 

واضح رہے کہ عرشی خان اس سے قبل بگ باس کے سیزن 11 میں بھی جلوہ گر ہوئی تھیں اور بگ باس کی وجہ سے ہی عرشی خان کی مقبولیت میں کافی حد تک اضافہ ہوا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید