• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل سعدیہ خان کو دبئی کا گولڈن ویزا مل گیا۔

سعدیہ خان نے اپنے انسٹاگرام پر اکاؤنٹ پر تصویر شیئر کی جس میں اُن کے ہاتھ میں پاسپورٹ موجود ہے۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ مجھے گولڈن ویزا دینے کے لیے متحدہ عرب امارات کی حکومت اور وہاں کے ترقی پسند رہنماؤں کا بہت بہت شکریہ۔

اُنہوں نے لکھا کہ اس حیرت انگیز اور محبت کرنے والے پُرامن ملک میں 10 سال کی رہائش ایک خواب تھا۔

سعدیہ خان نے مزید لکھا کہ درحقیقت مجھے یہ تقریباً ایک ماہ قبل مل گیا تھا لیکن دیر سے پوسٹ کے لیے معذرت خواہ ہوں۔

واضح رہے کہ جیو انٹرٹینمنٹ کی مقبول ترین ڈرامہ سیریز ’خدا اور محبت‘ کے پہلے اور دوسرے سیزن میں سعدیہ خان نے عمران عباس کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا تھا جبکہ تیسرے سیزن میں فیروز خان اور اقرا عزیز نے مرکزی کردار نبھائے تھے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید