بالی ووڈ اداکار عامر خان کی بیٹی ایرا خان نے اپنی ذہنی صحت سے معلق انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں انزائٹی کے اٹیکس پڑنا شروع ہوگئے ہیں۔
ایرا خان نے انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر شیئر کی، تصویر میں ایرا خان سفید پاجامے میں گھر میں آئینے کے سامنے سیلفی کے لیے پوز دیتی نظر آئیں۔
اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ مجھے انزائٹی کے دورے پڑنا شروع ہو گئے ہیں، مجھے انزائٹی ہوگئی ہے لیکن مجھے پہلے کبھی انزائٹی کے دورے نہیں آئے۔
عامر خان کی بیٹی نے کہا کہ دھڑکن، سانس پھولنا اور رونا، یہ واقعی ایک گھٹیا احساس ہے۔ میرے معالج نے مجھے ماہر نفسیات کو دکھانے کا مشورہ دیا ہے۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ میں بہت زیادہ سونا چاہتی ہوں اور خود کی شناخت کرنے کی کوشش کررہی ہوں لیکن اس دوران اپنے بوائے فرینڈ سے بات کرکے مجھے بہتر محسوس ہوا۔
ایرا خان نے مزید کہا کہ زندگی سوچوں سے بھری ہوئی ہو، اگر آپ صحت مند رہنا چاہتے ہیں تو اپنی ذہنی صحت کا خیال رکھیں۔
واضح رہے کہ ایرا خان مستقبل میں ہدایتکاری کے میدان میں اپنا نام بنانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔
ان کی ہدایتکاری میں پہلا ڈرامہ ’یوریپیڈس میڈیا‘ دسمبر 2019 میں بنایا گیا تھا۔
دوسری جانب عامر کے بڑے بیٹے اور ایرا کے بھائی جنید خان یش راج فلمز کی ’مہاراجہ‘ سے اپنا فیچر فلم میں ڈیبیو کرنے کے لیے تیار ہیں۔