• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی یوم ہنسی پر اکشے کی پُرمزاح ویڈیو، خوش رہنے کا طریقہ بھی بتادیا

بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار نے ہنسی کے عالمی دن پر ایک پُرمزاح ویڈیو شیئر کی ہے۔ 

انہوں نے اس دن کے حوالے سے ایک کلیدی نکتے کا انکشاف کیا کہ کسطرح خوش و خرم رہا جاسکتا ہے۔ 

گزشتہ برس ریلیز ہونے والی فلم سوریا ونشی میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اکشے کمار نے اپنے انسٹاگرام پر مذکورہ بالا ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اسے جو عنوان دیا ہے اس کے مطابق خوشی کی کلید خود پر ہنسنے کے قابل ہونا ہے۔

اس نوٹ کے مطابق ایسا عمل جس کے نتیجے میں صرف بوریت ہو اور جو باعث تکلیف ہو، امید ہے کہ یہ آپ کی ہنسی کا سبب بنے، برائے مہربانی ہنسے اور خوش رہیں۔



انٹرٹینمنٹ سے مزید