• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی ظفر کا موجودہ صورت حال پر سیاستدانوں کو مشورہ

معروف گلوکار علی ظفر نے ملک کی موجودہ صورت حال میں سیاست دانوں کو ایک دوسرے کی کردار کشی نہ کرنے کا مشورہ دے دیا۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں علی ظفر نے کہا کہ خدا کا واسطہ مذہب کو سیاست کے لیے استعمال کرنا چھوڑ دیں۔

علی ظفر نے کہا کہ  ایک دوسرے کی ذاتی کردار کشی کے  بجائے لوگوں کی فلاح و بہبود پر تمام تر قوت کا استعمال کریں۔

گلوکار نے کہا کہ بچپن سے یہی دیکھتے آئے ہیں، دنیا مریخ پر پیر جمانے کے منصوبے بنا رہی ہے اور ہم زمین پر فساد کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  اپنے دلوں میں رحم پیدا کریں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید