• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھرمیندر 4 روز اسپتال میں داخل رہنے کے بعد ڈسچارج

بالی ووڈ کے سینئر اداکار دھرمیندر کو گزشتہ چار دنوں سے اسپتال میں داخل رکھنے کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار ورزش کر رہے تھے اور اس کے بعد انہیں کمر میں درد ہو گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ اس کے بعد وہ ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں معمول کے چیک اپ کے لیے گئے جہاں اُنہیں داخل کرلیا گیا۔

اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد دھرمیندر نے اپنے چاہنے والوں کے لیے ٹوئٹر پر ویڈیو پیغام جاری کیا۔

دھرمیندر نے کہا کہ دوستو! کوئی بھی کام زیادہ مت کرو، میں نے یہ کیا اور مجھے تکلیف ہوئی، میری کمر کا پٹھا کھِنچ گیا، اس لیے مجھے اسپتال جانا پڑا۔

اداکار نے کہا کہ  پچھلے چار دنوں میں بڑی مشکل کا سامنا کرنا پڑا، بہرحال میں آپ کی نیک تمناؤں اور دعاؤں کے ساتھ واپس آیا ہوں۔ تو، فکر مت کرو. اب میں بہت محتاط رہوں گا۔

واضح رہے کہ بھارتی سینما کے سب سے بڑے ستاروں میں سے ایک دھرمیندر نے 1960 میں ارجن ہنگورانی کی "دل بھی تیرا ہم بھی تیرے" کے ساتھ فلموں میں قدم رکھا۔

ان کی کچھ بہترین پرفارمنس میں "شعلے"، "چپکے چپکے"، "یادوں کی بارات" اور "سیتا اور گیتا" جیسی کلاسک فلمیں شامل ہیں۔

دھرمیندر اگلی بار کرن جوہر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘‘ میں جیا بچن، شبانہ اعظمی، عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ کے ساتھ نظر آئیں گے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید